ایم پی ایز نے ضمنی انتخاب میں قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

ایم پی ایز نے ضمنی انتخاب میں قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
کراچی ( پبلک نیوز ) حلقہ این اے 249 کراچی میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی نے تمام قوانین و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں ٗ الیکشن کمیشن کی بار بار تنبیہ اور وارننگ کے باوجود خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر اور شاہ نواز جدون کا حلقہ کا دورہ ٗڈی آر او سید ندیم حیدر نے اس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر انہیں حلقے سے نکلنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ پولنگ کے دوران کوئی رکن اسمبلی نہیں آسکتا ٗاس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، بلال غفار ،راجہ اظہر کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات دئیے جا چکے ہیں۔پی پی پی الیکشن کمیشن کے رہنما تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو پانچ خط ارسال کئے اور الیکشن کمیشن نے پر ایکشن بھی لیکن پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ نہ تھم سکا ٗ ایک کو حلقے سے نکالا جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے ٗ تاج حیدرنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مسلسل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔تاج حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز حلقے میں مداخلت بند کریں ٗصبح سے پی ٹی آئی ایم پی ایز، ایم۔این ایز انتخابی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہے ٗپی ٹی آئی نے قانون توڑنے کو دستور بنا رکھا ہے ٗالیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف سخت ایکشن لے ٗعمران خان نے این اے 249 میں ایم پی ایز کو انتخابی قوانین کی دھجیاں آڑانے پر لگا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک رکن پی ٹی آئی اسمبلی جاتا تو دوسرا قانون شکنی کے لیے پہنچ جاتا ہے ٗایک کے بعد ایک پی ٹی آئی اراکین اسمبلی حلقہ بدر ہورہے ہیں ٗاین اے 249 میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی الیکشن قوانین سے کھلواڑ بند کریں ٗآج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی چیلینج کرتے نظر آرہی ہے ۔

Watch Live Public News