کیا شیخ رشید کو وزرا کیساتھ بدتمیزی کا پہلے سے پتا تھا؟

کیا شیخ رشید کو وزرا کیساتھ بدتمیزی کا پہلے سے پتا تھا؟
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کیا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اس بات کا علم تھا کہ حکومتی وزرا کیساتھ سعودی عرب میں بدتمیزی کی جائے گی؟کیونکہ ایک روز قبل ہی انہوں نے اس حوالے سے بیان دیا تھا۔ گذشتہ روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ دیکھیے گا سعودی عرب میں لوگ ان سے کیا سلوک کرتے ہیں، جب یہ حرم پاک جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں وفاقی وزرا کیساتھ بدتمیزی، 3 افراد گرفتار دوسری جانب خبریں ہیں کہ سعودی حکومت نے پاکستانی وزرا کیخلاف جتھے کے ہمراہ سیاسی نعرے لگوانے کے الزام میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جب اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کیلئے پہنچے تو اس موقع پر وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو گیا، ان لوگوں نے اس مقدس ترین جگہ کا بھی خیال نہیں رکھا اور سیاسی نعرہ بازی کی۔ وہاں موجود لوگوں نے طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفد میں شامل خواتین جن میں مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں کے ساتھ بدسلوکی کی اور نعرہ بازی کیساتھ ساتھ اس موقع کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ https://twitter.com/umairiat/status/1519800802130513921?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1519800802130513921%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F284494- یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عقل اور شعور رکھنے والے پاکستانیوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب سعودی حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس میں عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو شامل تھے، جن کو تین دیگر دوستوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں وزرا کیساتھ بدتمیزی کا واقعہ، مولانا طارق جمیل کا شدید ردعمل معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے بھی سعودی عرب کے دورے پر گئے حکومتی وزرا کیساتھ بدتمیزی کے واقعے پر شدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی، یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔