کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں: سعودی سفارت خانہ

کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں: سعودی سفارت خانہ

گزشتہ روز مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر گرفتاریوں کے حوالے سے سعودی عرب کا پہلا ردِ عمل سامنے آگیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کے مطابق مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں۔

فواد العثمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر حراست کی کارروائی کی گئی، یہ گرفتاریاں سعودی قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ میری وزارت سعودی عرب سے درخواست کرے گی کہ اس واقعے پر کارروائی کی جائے، سی سی ٹی وی کیمروں سے ملوث افراد کی شناخت کرکے پاکستان بھیجی جائے، تاکہ ان کے خلاف یہاں بھی کارروائی ہو اور مقدمات درج ہوں، کیونکہ ان کی اس حرکت سے پاکستانی عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس سے مذہبی جذبات ابھر سکتے ہیں اور ایک دوسری طرح کی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے اور ملک میں بدامنی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔