ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا سامنا ہے,100 انڈیکس میں 1118 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے.
تفصیلا ت کے مطابق انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا ،71 ہزار 624 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام میں مندی۔ہنڈرڈانڈیکس کاروبار کے آغاز پر نئی بلند ترین 73 ہزار 300 پوائنٹس پر پہنچا ۔
اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1047 پوائنٹس کی کمی سے 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔131 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 231 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 60 کروڑ 78 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,300 جبکہ کم ترین سطح 71,602 پوائنٹس رہی ۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔