ویب ڈیسک :امریکیوں کی اکثریت نے بائیڈن حکومت کو ناکام قرار دے دیا ، جبکہ ٹرمپ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، سی این این کا سروے جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والوں میں سے 51 فی صد افراد نے ٹرمپ کے دور کو کامیاب قرار دے دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے کرائے گئے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن سے آگے ہیں ۔
سروے کے مطابق امریکی ووٹر کی بڑی تعداد یعنی 49 فی صد میں سابق صدر ٹرمپ مقبول ہیں ،جبکہ موجودہ صدر جوبائیڈن کی مقبولیت 43 فی صد ووٹرز میں ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 55 فی صد امریکیوں کا خیال ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کا دور حکومت ایک کامیاب دور تھا۔جبکہ 44 فی صد کے مطابق ان کا دور حکومت ناکام رہا۔
دوسری جانب 61 فی صد امریکیوں کا خیال ہے کہ موجودہ صدر بائیڈن کا اب تک دور حکومت ناکام رہا،جبکہ 39 فی صد نے اسے کامیاب دور کہا
ری پبلکن سے تعلق رکھنے والوں میں سے 92 فی صد نے ٹرمپ کے دور حکومت کو کامیاب قرار دیا ۔
جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والوں میں سے 73 فی صد نے ہی صدر بائیڈن کے اب تک کے دور حکومت کا کامیاب قرار دیا۔
14 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں دونوں صدور کا دور حکومت ناکام رہا جبکہ 8 فی صد کے مطابق دونوں حکومتیں کامیاب رہیں۔