شہدائےوطن کی میراث کےمحافظ ، کیڈٹ مہدی محمدی

کیپشن: شہدائےوطن کی میراث کے محافظ ، کیڈٹ مہدی محمدی

پبلک نیوز: شہدائے وطن پاکستان کا انمول سرمایہ ہیں، وطن عزیز کے دفاع کی خاطر سب سے بڑی قربانیاں ہمارے شہداء کا طرہ امتیاز ہیں۔ہمارے شہداء اپنی جان پاکستان پر نچھاور کرنے کے ساتھ ساتھ جاں نثاری کے اس سفر پر اپنی آنے والی نسلوں کو بھی گامزن کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کیڈٹ مہدی محمدی ایسے ہی نوجوان ہیں جن کے والد بریگیڈیئر ظہور فضل قادری شہید نے بھی پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر جان کی قربانی دی، کیڈٹ مہدی محمدی نے والد کی قربانی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان آرمی میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کی۔

کیڈٹ مہدی محمدی نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد، بریگیڈیئر ظہور فضل قادری کی شہادت 2014 میں ایک دہشتگرد حملے میں ہوئی،میرے والد کی شہادت کے وقت میں 13 سال کا تھا،مجھے اپنے والد کی شہادت کا بہت دکھ ہے لیکن میں نے اس دکھ کو اپنی طاقت بنایا۔
کیڈیٹ مہدی محمدی نے کہا کہ میں نے ان کے نقش قدم پر چلنے کا پختہ ارادہ کیا تاکہ میں ان کا نام روشن کر سکوں،بارہویں کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہی میں نے پاکستان آرمی میں اپلائی کیا،پاکستان آرمی ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں کمیشن حاصل کرنے کے بعد ملک کی خدمت میں اپنا حصہ اچھے سے ادا کر سکتے ہیں۔
کیڈیٹ مہدی محمدی نے کہا کہ میں اس منزل پر دو سال کی کھٹن اور سخت ٹریننگ کے بعد پہنچا ہوں،پاکستان کی سالمیت کے لئے پاک فوج کے بےشمار افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،میں شہداء کے بچوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے والد کی شہادت کو اپنی طاقت بنائیں اور پاک آرمی جوائن کرے۔

 کیڈیٹ مہدی محمدینے مزید کہا کہ میرا جوانوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

شہدائے وطن کی نسلیں پاکستان کے دفاع میں پیش پیش ہیں، آئیےان کا ساتھ دیں۔

Watch Live Public News