جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کےطلبہ و طالبات اورفیکلٹی کاملتان گیریژن کا دورہ

کیپشن: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کےطلبہ و طالبات اورفیکلٹی کاملتان گیریژن کا دورہ

پبلک نیوز:جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کےطلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ،ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔

تفصیلات کے مطا بق طلبہ و طا لبات نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور وطن عزیز کے شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

طلباء کو فوجی طرز زندگی اور پاک فوج کی ملک و قوم  کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبہ و طالبات کو ایئر ڈیفینس ویپن سسٹمز  کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

شرکاء کو فائر کنٹرول ریڈار اور گن کے بارے میں معلومات دی گئیں جس سے طلباء کافی محظوظ ہوئے۔طلبہ و طا لبات کو فا ئرنگ کے طریقہ کار اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے سمال آرم ویپنز  کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ شرکاء کو کمبیٹ ایفشینسی ٹیسٹ کی ٹریننگ بھی دیکھائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا تھا۔

طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارے ملک میں امن قائم ہے،ہمیں یہا ں آکر پتا چلا ہے کہ ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم بہت مضبوط ہے۔ اس کے علاوہ سمال آرم ویپنز کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے، پاک فوج کی مہارت دیکھ کر ہم پر امید ہیں کہ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہماری فوج ہر میدان میں ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔