پنجاب حکومت اپنی بجلی بنائے گی، تجاویز ارسال

energy punjab
کیپشن: energy punjab
سورس: google

  ویب ڈیسک  :(دانش منیر) پنجاب حکومت کا بجلی کی پیداوار اور ترسیل کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی بنانے کا فیصلہ، محکمہ توانائی پنجاب نے تجاویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دیں۔

  محکمہ توانائی کی  تجاویز پر مبنی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پنجاب گرڈ کمپنی کیلئے نیپرا سے لائسنس حاصل کیا جائے گا, جبکہ پنجاب گرڈ کمپنی کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

اسی طرح تکنیکی، مالی اور تجارتی حوالوں سے پنجاب گرڈ کمپنی کی فزیبلٹی سٹڈی کی جائے گی۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب سولر، ہائیڈرو، بائیو ماس ،میونسپل سالڈ ویسٹ اور مقامی کوئلے سے بجلی بنا سکتا ہے۔

11کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ پنجاب میں 70 فیصد بجلی صارفین موجود ہیں جبکہ محض صوبہ پنجاب ملک بھر میں بجلی کا  80 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے۔پنجاب کی پیدا کردہ بجلی کو بڑے اور عام صارفین تک پہنچایا جا سکتا ہے،

دستاویز میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سندھ اور خیبر پختون خوا اپنی گرڈ کمپنیز بنا چکے، نیپرا سے لائسنس بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ 5 مئی 2020کو ہی پنجاب گرڈ کمپنی بنانے کی منظوری دے چکی ہے

سیکرٹریٹ رپورٹر