پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے متوقع،وزیر اعلی پنجاب آج انٹرویو کریں گی

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے متوقع،وزیر اعلی پنجاب آج انٹرویو کریں گی

(ویب ڈیسک ) جابر وقاص:   پنجاب پولیس میں آر پی او، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے متوقع ہیں ۔ پندرہ افسران کے آج انٹرویو وزیراعلی پنجاب کریں گی۔

ذرائع  کے مطابق  2 ڈی آئی جیز اور 8 ایس ایس پیز اور 5 ایس پیز کو انٹرویو کےلئے طلب کیا گیا  ہے۔ انٹرویو دینے والوں میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی کامران عادل شامل ہیں۔

ایس ایس پی اسد سرفراز، ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک اوراسد ملہی بھی انٹرویو دینگے۔اس کے علاوہ  ایس ایس پی زاہد نواز مروت،رضوان خان،کامران ممتاز ، بلال ظفر شیخ،احمد محی الدین، ایس پی سید علی،عمران ملک،عبداللہ لک، مستنصر عطا باجوہ اور قدوس بیگ شامل ہیں۔

انٹرویو پینل میں سنئیر وزیر مریم اورنگزیب،آئی جی پنجاب سمیت دیگر شریک ہونگے۔ انٹرویوز کے بعد متعدد اضلاع میں تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News