اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، وزیر اعظم عمران خان کی شاندار سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت عالمی وبا کے کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 69 مریض انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت کورونا کیسز جیسے ہی بڑھنے لگتے ہیں ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے صورتحال بہتر کر لی جاتی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 62 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 3 ہزار 909 افراد میں کورونا مثبت آیا، کورونا کیسز میں اضافہ کی شرح بہت حد تک کم ہو کر 6.21 فیصد رہی ۔ این سی او سی کی طرف سے مسلسل ہدایات جاری ہو رہی ہیں کہ کورونا کی ویکسین فوری طور پر لگوائی جائے۔