حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار روزگار فراہم کرنے کی کوششیں تیز

حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار روزگار فراہم کرنے کی کوششیں تیز
لاہور ( پبلک نیوز) حکومت کی نوجوانوں کو بااختیار روزگار فراہم کرنے کی کوششیں۔ قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز، روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ۔ روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ وفاقی حکومت کا تازہ ترین اعداد و شمار آئندہ چند روز میں جاری کرنے کا فیصلہ۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے اب تک 25 ارب روپے کا قرض منظور کیا گیا۔ کراچی کا نوجوان محمد جنید بھی ہزاروں خوش نصیب نوجوانوں میں شامل ہے۔ جنید 15 سے 20 دن میں 70 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے لگا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے جنید کی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ جنید نے نوجوانوں سے کامیاب جوان لون اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کردی، کراچی کا نوجوان صرف 15 سے 20 دن میں ماہانہ 70 ہزار روپے تک کمانے کے قابل ہوا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنے روزگار کا خواب پورا کر چکے ہیں۔ حکومت کے اس مثالی تعاون سے ہر نوجوان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ آج ہی کاروبار کی منصوبہ بندی کر کے قرض کیلئے بینک میں درخواست دیں۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ قرض کی تقسیم کے اپنے طے شدہ ہدف کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں مکمل رپورٹ عوام کے سامنے پیش کروں گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔