ایشیا کپ: پہلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا پلیئنگ الیون کا اعلان

ایشیا کپ: پہلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا پلیئنگ الیون کا اعلان
لاہور: ایشیا کپ کےپہلے میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم میں کپتان بابر اعظم ،شاداب خان، فخرزمان، امام الحق شامل ہیں ، سلمان علی آغا، افتخار احمد ، محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ۔اس کے علاوہ محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ ایشیاء کپ 2023 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ملتان اسٹیڈیم میں ہوگی۔جس میں نامور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ ان کے ہمراہ نیپالی گلوکارہ تریشالہ گورنگ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان پہلا میچ کل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میچ سے قبل ہوگی جبکہ میچ کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔