سویڈن: قرآن پاک نذر آتش کرنے والے ملزموں پر فرد جرم عائد

سویڈن: قرآن پاک نذر آتش کرنے والے ملزموں پر فرد جرم عائد
کیپشن: سویڈن: قرآن پاک نذر آتش کرنے والے ملزموں پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: سویڈن قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے دو ملزموں کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد فرد جرم عائد کردی گئی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پروسیکیوشن اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ دو افراد نے 4 مختلف مواقع پر ایک گروپ یا عقیدہ رکھنے والے افراد کو اشتعال دلانے کا جرم کیا جب انہوں نے اسلام کی مقدس کتاب کو مسجد کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

سینئر پروسیکیوٹڑ اینا ہنکیو کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کے خلاف ان چاروں واقعات کے دوران بیانات دینے اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے ارادے سے قرآن جلانے پر قانونی کارروائی کی گئی کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ یہ مسلمانوں کے عقائد کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزموں کے خلاف ثبوت بڑے پیمانے پر ویڈیو ریکارڈنگز پر مشتمل ہیں اور ان کی شناخت سیلوان مومیکا اور سیلوان نجیم کے طور پر ہوئی ہے۔

Watch Live Public News