ٹک ٹاک اور شراب نوشی کیلئے عمر کی حد مقرر

germany proposed tik tok and alcohal use age restriction
کیپشن: germany proposed tik tok and alcohal use age restriction
سورس: google

 ویب ڈیسک :جرمن حکام نے شراب نوشی کےلئے عمر کی کم سے کم حد اٹھارہ اور ٹک ٹاک  کے لئے بارہ برس مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ سرکاری عہدیدار کے مطابق شراب اور ٹک ٹاک نو عمر ذہنوں کے لیے خطرناک ہیں۔

 ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق منشیات سے متعلق امور کے لیے وفاقی جرمن کمشنر نے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صحت بہتر بنانے کےلئے ٹک ٹاک اور شراب نوشی کے لیے مقرر کردہ عمر کی  کم سے کم حد سے متعلق قوانين  میں سختی کا مطالبہ کیا ہے۔

منشيات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق جرمن حکومت کے کمشنر نے تجویز دی ہے کہ ملک  میں شراب نوشی کے  لئے کم سے کم عمر اٹھارہ برس اور ٹک ٹاک کے استعمال کے  لئے کم از کم بارہ برس مقرر کی جائے۔ برکہارڈ بلیزٹ کا اس بارے میں بیا ن مقامی اخبار 'رائنشے پوسٹ‘ میں جاری کیا گیا۔ ک

برکہارڈ بلينرٹ نے کہا کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دينی  چاہئیے۔ چند ملکوں نے داخلی سطح پر اس ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم پر پہلے ہی مکمل پابندی لگا رکھی ہے۔ تاہم اس پابندی کے پس پردہ  نابالغوں کی ذہنی صحت نہیں بلکہ دیگرعوامل کارفرما تھے۔

 برکہارڈ بلیزٹ کا مزید کہنا تھا کہ بارہ برس سے کم عمر کے نابالغوں کے لئے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر مجوزہ پابندی کےنتیجے  میں بچے سوشل میڈیا کو بہتر طور پر سمجھ پائیں گے اور وہ صحیح اور غلط میں  تفریق کے قابل بنیں گے۔

کمشنر بلیزٹ کے بقول ٹین ایجرز کو بھی بلا رکاوٹ ٹک ٹاک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے ۔ اس بات کو یقینی بنا نا چاہئیے  کہ اٹھارہ برس تک کی عمر والوں کو خطرناک سمجھے جانے والے مواد تک رسائی حاصل نہ ہو۔ انہوں نے کہا، ''منشیات اور تشدد کو اگر کامیابی ے طور پر پیش کیا جائے، تو  ہمیں باریکی سے جائزہ  لینا پڑے گا۔‘‘

جرمنی میں اس وقت عوامی مقامات پر سولہ برس سے شراب پینے کی اجازت ہے اور اگر والدين ساتھ ہوں تو چودہ برس کی عمر والوں کو بھی الکوحل والی اشیاء نوش کرنے کی اجازت ہے۔

حیران کن بات البتہ یہ ہے کہ بلیزٹ نے حال ہی میں جرمنی میں کینبس یا گانجے کے استعمال کی اجازت دیے جانے دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے  منشیات کے کالے دھندے سے منسلک خطرات محدود ہوئے ہيں۔

Watch Live Public News