ویب ڈیسک: قومی کرکٹر وسیم اکرم نے کی ایم ایم اے فائٹر محمد رضوان سے ملاقات کی۔ اور انہوں نے محمد رضوان کی اگلی فائٹ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان نےایشین ایم ایم اے فائٹ سمیت بہت ساری فائٹس جیتی ہیں، رضوان نے بتایا کہ مخصوص نمبر آف فائٹس جیتنے کے بعد یوایف سی پھر فائٹر کو سائن کرتی ہے، یو ایف سی جوائن کرنے سے رضوان صرف ایک فائٹ کے فاصلے پر ہے۔
انہوں نے رضوان سے گفتگو میں کہا کہ میری نیک خواہشات ہیں،پورا پاکستان آپ کے پیچھے ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے،میری اور پورے ملک کی طرف سے آپ کی اگلی فائٹ کے لئے بیسٹ آف لک۔