بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ فیصلہ محفوظ

بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ فیصلہ محفوظ
لاہور ( پبلک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سی سی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ پر مشروط سماعت مکمل کی۔ نیپرا کے مطابق سی سی پی اے کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا۔ اعدادوشمار درست ثابت ہوئے تو 4 روپے 33 پیسے ورنہ 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو گا، دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے استفسارکیا کہ کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کم کیوں ہوئی؟ پلانٹس کی جبری بندش کے باوجود شیڈول کی بندش کیوں ہوئی۔ این پی سی سی نے بتایا کہ حب چائنا، تھر کول سمیت کچھ پلانٹس بند تھے جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوئی۔ چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا آپ کو بجلی جتنی مہنگی ملے آپ کو اس کی پرواہ نہیں۔ نیپرا نے پاور پلانٹس کا 3 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔