پی ایس ایل شائقین کیلئے خوشخبری

پی ایس ایل شائقین کیلئے خوشخبری
لاہور ( پبلک نیوز) این سی اوسی نے پی ایس ایل کے شائقین کو خوشخبری سنا دی۔ پی ایس ایل کے لئے شائقین کرکٹ کو 100 فیصد داخلہ کی اجازت مل گئی۔ این سی اوسی کے مطابق صرف ویکسی نینٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکیں گے۔ کورونا کیسز میں اضافی کےپیش نظر جنوری کے تیسرے ہفتے میں نظر ثانی کی جا سکےگی۔ این سی اوسی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ جاری کردیا۔ این سی اوسی کے مطابق تمام عمر کے افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیڈیم آنے کے لئے 12 سال سے زائد عمر افراد کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ جاری کردا مراسلے کے مطابق پی سی بی ویکسی نینٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔ کرکٹ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پی سی بی پر ہوگی۔ اسٹیڈیم میں پی سی بی ایس اوپیز پر عملدآمد کروائے گا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔