اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پہ بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہو گا، عسکری حکام دہشتگردی افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دینگے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔