تعلیمی سال 2021-22 کیلئے کیلنڈر جاری

تعلیمی سال 2021-22 کیلئے کیلنڈر جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔ نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا۔ موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیاں 2جولائی سے31جولائی تک ہوں گی۔ پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18مئی سے 31مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا۔ پہلی سے چوتھی اورچھٹی ساتویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔