پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 1100 کلو بیمار، مردہ مرغیاں تلف کردیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 1100 کلو بیمار، مردہ مرغیاں تلف کردیں

راولپنڈی : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے   باغ سرداراں میں کارروائی کرتے ہوئے  1100 کلو بیمار اور مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  7 لاکھ مالیت کی بیمار اور مردہ مرغیاں موقع پر تلف کی گئیں۔ منڈی میں ایک گاڑی سے بیمار اور مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ  بیمار اور مردہ مرغیاں منڈی میں فروخت کی جانی تھی۔   مرغی سپلائر کو 30 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ  شہری دکانوں پر پہلے سے ذبح شدہ مرغیاں خریدنے سے گرہیز کریں۔

Watch Live Public News