سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی غصہ میں آگئے، شورشرابہ ، کارروائی کچھ دیرکیلئے موخر

سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی غصہ میں آگئے، شورشرابہ ، کارروائی کچھ دیرکیلئے موخر

اسلام آباد: سائفر کیس کی سماعت کے دوران   بانی پی ٹی آئی غصہ میں آگئے، شورشرابے کے باعث عدالتی   کارروائی کچھ دیرکیلئے موخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے کی۔ سابق سیکریٹری اعظم خان سے جراح کے دوران عدالت کا موحول ناساز  ہوگیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  غصہ میں آگئے، شور شرابہ شروع کردیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معزز جج کو کارروائی کچھ دیر کیلئے موخر کرنا پڑی۔

خیال رہے کہ گزشتہ  سماعت پر  عدالت کے احکامات پر عمران خان اور شاہ محمود کو سرکار کی طرف سے دیئے گئے وکلا عدالت میں پیش ہوئے جس پر دونوں نے سرکار کی طرف سے دیے گئے وکلا صفائی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان اور خصوصی عدالت کے جج کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود نے سرکار کی طرف سے دیئے گئے وکیل صفائی کی کیس فائل ہوا میں اچھال دی۔

عمران خان نے  معزز جج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  ہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں وہ کیا ہماری نمائندگی کریں گے، جج صاحب یہ کیا مذاق چل رہا ہے ؟ میں تین ماہ سےکہہ رہا ہوں کہ سماعت سے پہلے مجھے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے، بارہا درخواست کے باوجود وکلا سے مشاورت نہیں کرنے دی جاتی، مشاورت نہیں کرنے دی جائے گی تو کیس کیسے چلے گا۔

Watch Live Public News