صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری پرصحافی حامد میر بھی بول پڑے

 صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری پرصحافی حامد میر بھی بول پڑے
کیپشن: Hamid Mir
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)الیکشن کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں سیاسی پارٹیوں، سپورٹروں میں جوش وجذبہ بھی ہائی ہوتا دکھائی دیتا ہے، مگر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابھی بھی مشکلات کا شکار ہیں، کارکن کی پکڑدھکڑ بھی جارہی ہے،  ضمانت پر رہا ہونے والی پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا ہے جس پر سینیئرصحافی حامد نے بھی اہم پوسٹ کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سیاسی حلقوں میں الیکشن کے حوالے سے خوب گہماگہمی دیکھی جاسکتی ہے، متعدد صحافی بھی اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں، قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ  پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظوری کے بعد لاہور میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے،پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

صنم جاوید نے لاہور کے حلقے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 150 سے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں,مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی این اے 119 سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

دوسری جانب صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت پر جج نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا۔

اس پر سینیئر صحافی حامد میر کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی، مریم نواز اور پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی تصویر شیئر کرتے کیپشن میں لکھا" کانٹے کا مقابلہ کیسے ہو گا؟  

Watch Live Public News