حضرت پیر غیب کے دلکش نظارے

حضرت پیر غیب کے دلکش نظارے
کامران احمد بلوچستان کے ضلع بولان میں قدرتی حسن سے مالا مال حضرت پیر غیب پہاڑوں میں گھرا خوبصورت علاقہ سیاحوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔ حضرت پیر غیب کے دلکش نظارے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ سبی سے 80 کلومیٹر دور قدرتی حسن سے مالا مال سرسبز و شاداب دلفریب پہاڑی علاقہ حضرت پیر غیب کا قدرتی حسن اپنی مثال آپ ہے۔ جنت نظیر وادی کے دلکش مناظر دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ ٹھنڈے پانی کے جھرنوں نے حضرت پیر غیب کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں۔ سیاح یہاں پہنچ کر قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حضرت پیر غیب سے واپس جانے کو دل ہی نہیں چاہتا۔ حضرت پیر غیب کے قدرتی پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے لوگ یہاں کہنچے چلے آتے ہیں اور قدرتی مناظر کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو جاتے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پہاڑوں کے بیچ خوبصورت جنت نظیر وادی حضرت پیر غیب کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کو ملک بھر سے لوگ دیکھنے کے لیے یہاں تشریف لاتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔