سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک وائرل

سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اب اداکاری کا جلوہ بکھیریں گی بین الاقوامی پراجیکٹ میں اور اس پراجیکٹ کی پہلی جھلک ہی وائرل ہوگئی ہے اور مداح بے پناہ خوش ہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس پراجیکٹ میں دیکھ کر۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کے حوالے سے گذشتہ سال سے یہ خبریں سرگرم رہیں ہیں کہ وہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں اور بعد میں جمائما نے فلم ‘’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘’ کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصویریں بھی شیئرکیں تھیں۔ جمائما کے پروڈکشن ہائوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بنے والی فلم "واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ "بطور پروڈیوسر ان کی پہلی فلم ہے۔ پروڈکشن ٹیم نے فلم کا پہلا لک جاری کردیا ہے۔ دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ فرسٹ لک میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں اور سجل علی دوپٹہ اوڑھے ایک پرسکون اور پیاری مسکراہٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں بھارت کی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں اور جن کے ساتھ لی جانے والی تصویر جمائما نے انسٹا اسٹوریز میں بھی شیئر کی دیگرکاسٹ میں برطانوی اداکارہ للی جیمز، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔