نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں: شیخ رشید احمد

نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں: شیخ رشید احمد
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بڑی خبر دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ دیدی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ ڈالر 250 کا، بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آ رہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1552883294017970176?s=20&t=IF6SiP4wZTwy_F2pTwDDpg گذشتہ روز بھی ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے، گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔ نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہوگی۔ اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ نہ من پسند قانون سازی ہوگی، نہ نواز شریف آئے گا۔ اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہونگے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اقتدار حمزہ شہباز کا ختم ہوا لیکن مشتعل فضل الرحمن ہو رہے ہیں۔ ن لیگ2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔ بجلی 7 روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے۔ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔