یوم عاشور،دنیابھرمیں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت

یوم عاشور،دنیابھرمیں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت
شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت ،ملک بھر یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ یومِ عاشور (10 محرم الحرام) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں ملک کے مختلف علاقوں میں سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جس میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ متعدد شہروں میں جلوس کی گزرگاہوں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس موقع پر علمائے کرام و ذاکرین حضرت امام حسینؓ کی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اپنی تقاریر میں اجاگر کریں گے۔ بڑی تعداد میں جلوسوں کے راستوں پر نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہے گا جب کہ جلوس کے اختتام پر مجالس برپا کی جائیں گیں کہ جس میں واقعہ کربلا اور اہلِ بیت کے فضائل و مراتب بیان کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔