نمرہ علی کی اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ آنے والی پہلی آمدنی بتا دی

نمرہ علی کی اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ آنے والی پہلی آمدنی بتا دی
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی نمرہ علی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اپنی پہلی آمدنی کی تفصیلات اپنے چینل پر بتادیں ۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نمرہ علی نے اپنی یوٹیوب کی کمائی کو ہوائی روزی قرار دیتے ہوے کہا کہ یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انحصار صرف واچ ٹائم پر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یوٹیوب کا مشہور سلور بٹن بھی مل گیا ہے تاہم ہر ماہ آمدنی طے شدہ نہیں ہے بلکہ کبھی زیادہ تو کبھی کم ہوتی رہتی ہے۔ نمرہ علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی 100 ڈالر سے زیادہ پیسے نہیں کمائے اور وہ دیگر ایپلیکیشنز سے بھی پیسے کماتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔