پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اہلکاروں کا موٹرسائیکل سوار پر مبینہ تشدد

پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اہلکاروں کا موٹرسائیکل سوار پر مبینہ تشدد
کیپشن: پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اہلکاروں کا موٹرسائیکل سوار پر مبینہ تشدد

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں پولیس اہلکار بےلگام  ہوگئے۔ پولیس گردی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں موٹرسائیکل مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کا موٹرسائیکل سوار نوجوان پر مبینہ تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ نوجوان کی شناخت 24 سالہ نفیس کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے حالت غیر ہونے پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

نوجوان کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نفیس اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر گھر آ رہا تھا، عثمان اور خاور نامی پولیس اہلکاروں نے تعاقب کیا۔ اہلکاروں نے بھائی پر تیزرفتاری کا الزام عائد کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ نے سی پی او سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے تشدد کا مقدمہ درج

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں نوجوان پر پولیس اہکاروں کے تشدد کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ 

تشدد کرنے والے اے ایس آئی چوکی انچارج سدھو پورہ اور کانسٹیبل عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Watch Live Public News