افسر شاہی پر نوازشات جاری، لگژری گھر، گاڑی کے بعد پلاٹ دینے کی منظوری

افسر شاہی پر نوازشات جاری، لگژری گھر، گاڑی کے بعد پلاٹ دینے کی منظوری
کیپشن: افسر شاہی پر نوازشات جاری، لگژری گھر، گاڑی کے بعد پلاٹ دینے کی منظوری

ویب ڈیسک: سرکاری افسران پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ لگژری گھروں اور لگژری گاڑیوں کے بعد اب سرکاری افسران کو پلاٹس بھی ملیں گے۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری افسران کو پلاٹس فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔ 

دستاویزات کے مطابق سرکاری افسران کو پلاٹس فراہمی کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ کالا خطائی انٹرچینج ایسٹرن بائی پاس کے قریب روڈا سوسائٹی میں افسران کو پلاٹس دیے جائیں گے۔ سرکاری افسران کیلئے 465 ایکڑ اراضی پر رہائشی سکیم تیار کی جائے گی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری افسران کو 10 مرلہ، ایک کنال اور 2 کنال کے پلاٹس دیے جائیں گے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران کیلئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا۔ پراونشل مینجمنٹ سروسز کے افسران کیلئے بھی 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ پولیس سروس پاکستان کے افسران کیلئے 10 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ سابق سرکاری افسران کیلئے پلاٹس میں 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 21 اور 22 گریڈ کے افسران کو 2 کنال کے پلاٹس دیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دو کنال پلاٹ کی قیمت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر جبکہ اقساط کا دورانیہ 8 سال کا ہوگا۔

دو کنال پلاٹ کیلئے 80 لاکھ روپے ایڈوانس اور بقیہ 96 اقساط ہوں گی۔ اوسط قسط اڑھائی لاکھ روپے ہوگی۔

اسی طرح 19 اور 20 گریڈ کے افسران کو ایک کنال کے پلاٹس دیے جائینگے جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ ایک کینال پلاٹ کی ایڈوانس ادائیگی 40 لاکھ روپے ہوگئی اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی 96 مساوی اقساط پر ادائیگی کرنا ہوگا۔

18 گریڈ کے افسران کو 10 مرلہ کے پلاٹس دیے جائینگے، مالیت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ پلاٹ کی ایڈوانس ادائیگی 20 لاکھ روپے اور 62 ہزار 500 روپے کی 96 مساوی اقساط میں بقیہ ادائیگی کرنا ہوگی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال سے پنجاب حکومت میں خدمات فراہم کرنے والے افسران پلاٹ حاصل کرنے کیلئے اہل ہوں گے۔

Watch Live Public News