پاکستان رینجرز اور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی، مطلوب ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز اور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی، مطلوب ملزم گرفتار
کیپشن: پاکستان رینجرز اور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائی، مطلوب ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کی ہے۔ کارروائی کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن میں کی گئی۔ 

ترجمان رینجرز کے بیان کے مطابق کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ، لسانی بنیادوں پر قتل، پولیس مقابلے، منشیات فروشی، سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم دوران ڈکیتی متعدد افراد کو ہلاک و زخمی کرنے اور بھتہ وصولی میں ملوث ہے۔ 

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم عامرعرف موٹا کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر ساجد گولیمار گروپ سے ہے۔ 

ملزم کے خلاف تھانہ پریڈی، پاک کالونی کے علاوہ کراچی کے مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News