سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کی مخالفت

سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کی مخالفت
ریاض ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ان کے مقاصد کی وجہ سے کبھی جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور ہم دہشت گردی کی تمام اقسام اور ہر قسم کے دلیل کے ساتھ ہونے والی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک کانفرنس میں کہا کہ تمام رکن ممالک کو یہ یقینی بنانے چاہیے کہ اقوام متحدہ کے اہداف پر عمل کیا جائے جو دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ہیں ٗ دہشت گردی کے نتیجہ میں بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ٗ ہمیں ریاستوں کی طرف سے کی جانیوالی ایسی سرگرمیوں کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان عمل سے معصوم افراد اپنی املاک سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ٗہمیں تخریب کار سرگرمیوں اور حق خود ارادیت اور ملکوں کی خود مختاری کی درست تشریح کرنی ہو گی اور اس میں بنیادی فرق کو سمجھنا ہو گا ٗ سعودی عرب دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف ہر اقدام کی تائید کرتا ہے اور اس معاملے میں عالمی اتحاد کے ساتھ ہے۔

Watch Live Public News