تشدد کا نشانہ بننے والے 8 سالہ فیضان کو ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے دفتر بلا لیا

تشدد کا نشانہ بننے والے 8 سالہ فیضان کو ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے دفتر بلا لیا
لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شاہدرہ میں 8 سالہ بچے پر تشدد کا معاملہ، ملزم وقار گرفتار، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی کمسن بچے فیضان سے اپنے دفتر میں ملاقات، بچے کے والدعبدالرحمان ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کافیضان کے والد سے اظہار یکجہتی، تحائف بھی دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، یہ وقت پڑھنے لکھنے کا ہے نہ کہ کام کرنے کا۔ فیضان کی پڑھائی لکھائی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ والدین اپنے بچوں کوکم عمری میں مشقت میں نہ ڈالیں۔انھوں نے کہا کہ موٹرسائیکل مکینک نے دکان پر دیر سے آنے پر 8 سالہ بچے فیضان پربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وقار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری بچوں پر تشدد کے واقعات کی اطلاع پولیس کو دیں، ذمہ داری پوری کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔