جامن کے استعمال کے زبردست فائدے

جامن کے استعمال کے زبردست فائدے
جامن کے استعمال سے آپ کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ گرمیوں میں اس پھل کا استعمال ضرور کریں۔ اس سے آپ کو ایک نہیں بلکہ متعد فوائد حاصل ہوں گے۔ جامن گرمیوں میں پایا جانے والا انتہائی لذیذ پھل ہے جسے کئی ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔ جیسے جامن، بلیک جامن، بلیک بیری وغیرہ۔ یہ کھانے میں بہت میٹھا اور لذیذہے۔ اس پھل کے بہت سارے فائدے بھی ہیں ۔جامن کے استعمال سے ہاضمہ کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے، جو لوگ ہاضمے کی خرابی کے باعث پریشان ہیں وہ جامن کا استعمال کریں اور جو لوگ اپنی جلد کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو ان کے لئے بھی یہ لذیذ پھل انتہائی مفید ہے۔ جلد کے لیے فائدہ مند آج کل کے کھانے پینے کی وجہ سے لوگوں کو چہرے پر بہت سے داغ ، دھبے وغیرہ ہو جاتے ہیں اور خاص طور پر مرد اپنی جلد کی دیکھ بھال نہیں کر پاتے اور ایسی صورت حال میں جامن ان کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی جلد کو اچھا رکھنے میں کا کام کرتا ہے، جس سے اس مسئلے سے نجات مل جاتی ہے۔ وزن کم کرنے میں فائدہ مند جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے جامن بہت فائدہ مند ہے، جامن کھانے سے وزن کم ہوتا ہے، کیونکہ اس میں فائبر ہوتا ہے جو وزن کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال سے کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے جو کہ ہماری صحت کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا جامن کا استعمال ان لوگوں کے لیے ایک علاج ہے جنہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم بلڈ پریشر کے مسئلے کو دور رکھتا ہے۔ جن کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے جامن کا استعمال اچھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔