ایسا ریسٹورینٹ جہاں کسٹمرز کو بددعائیں دی جاتی ہیں

ایسا ریسٹورینٹ جہاں کسٹمرز کو بددعائیں دی جاتی ہیں
آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک ایسا ہوٹل بھی ہے کہ جہاں ویٹرز گاہکوں سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں اور انہیں بددعائیں بھی دی جاتی ہیں۔ آپ نے یقیناً آج تک جس بھی ریسٹورینٹ میں کھانا کھایا ہوگا وہاں کا عملہ آپ سے خوش اخلاقی سے پیش آیا ہوگا۔لیکن کیا آپ ایک ایسے ریسٹورینٹ میں کھانا کھانا چاہیں گےکہ جہاں کے ویٹرز آپ کے ساتھ بدتمیزی کریں ،آپ کو نظر انداز کریں اور آپ کو بد دعائیں بھی دیں؟ اور یہ بدتمیزی عملے کی ذمہ داریوں میں شامل کی گئی ہو؟آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھولا گیا ’ کیرنس‘ نامی یہ ریسٹورینٹ گاہکوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ ایسی سروس فراہم کررہا ہے۔ریسٹورینٹس کے عملے کو گاہکوں سے بدتمیزی کرنے ،بد دعائیں دینے اور انہیں نظر انداز کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا ریستوران ہے کہ جہاں مہمان نوازی کے اصولوں کو بدل دیا گیا ہے اور گاہکوں کے ساتھ ایک منفرد رویہ اپنایا جاتا ہے۔وہاں کی دیواروں پر موجود بینرز بھی گاہکوں کو عملے کے رویے جیسے ہی پیغامات دے رہے ہیں، جیسے کے ایک دیوار پر بینر پرلکھا کہ بیٹھ جاؤ اور خاموش رہو۔ ساتھ ہی کھانا سیٹ پر پیش کرنے کے علاوہ کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دینا اور یہ کہنا کہ جب کھانا ہو یہاں سے اٹھالینا . دوسری جانب عملہ گاہکوں کو بد دعائیں بھی دے رہا ہے جیسا کہ’ جاؤ نکلو یہاں سے کبھی واپس نہ آنا . غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ویٹر نے بتایا کہ بدتمیزی کے جواب میں کسٹمرز بھی ان سے بدتمیزی کرسکتا ہے لیکن ان کے پاس یہ صلاحیت نہیں اگر یہ صلاحیت ان کے پاس ہوتی تو وہ آج اس ریسٹورینٹ میں ملازمت کررہے ہوتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔