’’سب کو ملکر ووٹ کو عزت دو پر اکٹھا ہونا چاہیے‘‘

’’سب کو ملکر ووٹ کو عزت دو پر اکٹھا ہونا چاہیے‘‘

لاہور(پبلک نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے اس وقت سب کو ملکر ووٹ کو عزت دو پر اکھٹا ہونا چاہیے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جہاں جھوٹے مقدمات ہیں وہاں عدالت انصاف دے رہی ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے کیسز ان کے پاس لگے ہیں جو قانون کے ماہر ہیں۔

صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا بلاول کی سراج الحق سے ملاقات اپوزیشن لیڈر کے ووٹ مانگنے سے متعلق تھی جس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ وہ سراج الحق سے دعا کروانے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت پی ڈیم ایم کی کسی بھی سیاسی جماعت پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے صحافی نے سوال کیا دامادوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تحریک کیسی جا رہی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ آج اس پر بات نہیں ہو گی کیونکہ وہ علیحدہ پارٹی ہے، اس ایسوسی ایشن کی سیاست سے ہٹ کر بات ہوتی ہے اس پر بھی کبھی بات کریں گے۔

صحافی کا سوال نے کہا امید کرتے ہیں کہ آپ کبھی اسکے صدر کی سیٹ پر جائیں گے، اللہ مبارک کرے آج اپنی پارٹی کی بات نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔