پیپلز پارٹی مریم کی بجائے حمزہ سے روابط بڑھائے گی

پیپلز پارٹی مریم کی بجائے حمزہ سے روابط بڑھائے گی

لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جارحانہ سیاست کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھائے گی، بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کے درمیان جلد رابطہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز کا طرز سیاست پی ڈی ایم اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی جانب سے نئی سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی پی کی جانب سے مفاہمت، ٹھنڈے مزاج رکھنے والے لیگی رہنماؤں سے روابط بڑھائے جائیں گے، پی پی کی پی ڈی ایم اجلاس میں مریم کے بجائے حمزہ کو شامل کرنے کی تجویز کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔