کراچی (پبلک نیوز) خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور سندھ رینجرز کی جوڈھیو میر پور خاص میں مشترکہ کارروائی دو ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، غیر رجسٹرڈ گاڑی، دو ریپیٹرز سمیت دیگر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان مشکوک کار میں علی کولیٹی کی منشیات چھپا کر دوسرے شہر اسمگل کرنا چاہتے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد کی گی منشیات کی مالیت 21 ملین ڈالر ہے۔ گرفتار ملزمان میں حسین ولد غلام اور تاج محمد ولد اللہ جوریو خان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ میر پور خاص سے ہے۔