وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز غیر ملکی خط چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے دھمکی آمیز مراسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملوث قرار دےد یا۔اس بات کا اعلان وفاقی وزرا فواد چودھری اور اسد عمر نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس کو پاکستان کا بڑا ہونے کی حیثیت سے یہ خط دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ مراسلے میں دو ٹوک لکھا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے، نواز شریف کس کس سے ملتے رہے، وزیراعظم جب چاہیں گے اس کی تفصیل بتا دیں گے جب کہ پی ڈی ایم کی سینئر لیڈر شپ بھی جانتی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی راز حساس نوعیت کے ہوتے ہیں، اس لئے وزیراعظم یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ مراسلے میں کئی باتیں پاکستان کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہوئی ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازش کی بات کی تھی۔ مراسلے کے متن میں عدم اعتماد سے متعلق بھی حصہ ہے حالانکہ یہ خط تحریک عدم اعتماد سے بہت پہلے حکومت کو موصول ہو چکا تھا۔ اس موقع پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے میں نے کہا تھا کہ ان کو باہر نہ جانیں دیں، ایسے لوگ باہر جا کر عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔