جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات
اسلام آباد: صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ، وزارت قانون نے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن کیطرف سے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی تک جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کی ذمہ داری نبھائے گی، جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان کل ریٹائر ہوجائیں گے۔ صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس روح الامین کو بطور چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وہ ایک دن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنیں گے اور یکم اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سینئرترین جج ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔