پبلک نیوز: سابق صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کو آج بھی عدالتی ریلیف نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے کل 30 مارچ کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید ضمانت پر سماعت کی۔
یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ نے شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔