پاک فوج کاگلگت بلتستان میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد

کیپشن: پاک فوج کاگلگت بلتستان میں مفت طبی کیمپ کاانعقاد

پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ گاوٴں گمبا پاری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان آرمی کی آرمی میڈیکل اور ڈینٹل کور نے شرکت کی۔

پاک فوج نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 743 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں 220 مرد، 246 خواتین، 224 بچے اور 53ڈینٹل مریض شامل تھے۔

میڈیکل کیمپس میں الرجی، فلو، بخار، معدے اور زچگی کے مسائل، جوڑوں کے مسائل، جسمانی کمزوری، دانتوں کا درد، پیٹ کا درد، بلڈ پریشر، شوگر اور انفیکشن کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کو بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، ای سی جی، الٹراساوٴنڈ، لیب ٹیسٹس اور معمولی آپریشن تھیٹر کے پروسیجرز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں اور مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ علاقہ مکینوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ان میں تحائف تقسیم کیے گئے جن میں 30 دانتوں کی صفائی کٹس، 65 اسٹیشنری پیکٹس اور 4 فرسٹ ایڈ باکسز شامل تھے۔

  کیمپ میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر جامع اور تفصیلی لیکچر دیے گئے، ضرورت مند عوام کے لیے آئندہ بھی مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News