ججز کے بیڈرومز میں کیمرے نصب کئے گئے:شعیب شاہین کا سنسنی خیز بیان

 ججز کے بیڈرومز میں کیمرے نصب کئے گئے:شعیب شاہین کا سنسنی خیز بیان
کیپشن: Shoaib Shaheen
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر پریشر ڈالا گیا، ان کے بیڈرومزتک کیمرے نصب کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف کے ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا یہ خط پاکستان کی تاریخ کا المناک باب ہے کس طرح ججز پر پریشر ڈالا گیا انکے فیملی ممبران کو ہراساں کیا گیا کس طرح ججز کے بیڈرومز تک میں کیمرے نصب کئے گئے کس طرح بگنگ ڈیوائس لگائی گئی اور کس طرح انکے قریبی لوگوں کو اغوا کرکے الیکٹرک شاکس دئیے گئے۔

پچھلے 2 سال سے یہی ظلم پاکستان تحریک انصاف کے لیڈران/کارکنان/عورتوں اور نوجوانوں کے ساتھ کیا جارہا ہے، 9 مئی کے نام پر عمران خان نے بارہا کہا کہ9 مئی واقعے کے اصل ماسٹر مائینڈ اگر پکڑنے ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز،جی ایچ کیوں راولپنڈی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور کور کمانڈر ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ لیں آپکو خود اندازہ ہوجائے گا۔

ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ہم نے بارہا درخواستیں دی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے مگر آج تک نہ تو وہ سی سی ٹی وی فوٹیجز پیش کی جاسکی اور نہ ہی کمیشن بنایا جاسکا۔

عمران خان سے ہم جیل میں ملاقات کے لئےجاتے ہے تو ڈیوٹی پر مامور لوگ کہتے ہے ہمیں اوپر سے احکامات ہے اداروں کی طرف سے کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دینی۔ 

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711713836-7115.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-29/news-1711713836-7115.mp4

Watch Live Public News