(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں حج 2024 سے قبل کئی ملازمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حج 2024 کے پیش نظر سعودی عرب کی حکومت نے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کردیئے جس کا مقصد حج کی آمد کا انتظام کرنا ہے۔
اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ نےحج کے موثر انتظام میں مدد کیلئے عارضی عہدوں پر بھرتی مہم شروع کی ہے،ان ملازمتوں کیلئے اپلائی کرنے کیلئے دلچسپی رکھنے والے افراد سے وزارت کے سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
یہ نوکریاں بنیادی طور پر مکہ ، مدینہ اور جدہ میں ہیں۔ سپروائزرز اور کسٹمر سروس کے نمائندوں سے لے کر مکینیکل ٹیکنیشنز، انجینئرز اور ڈرائیور تک مختلف ملازمتیں دستیاب ہیں۔
تاہم ان ملازمتوں کے اہل صرف وہ لوگ ہونگے جو کم از کم ہائی اسکول ڈپلومہ کے حامل ہوں اور ضروری جسمانی اور طبی تقاضوں کو پورا کریں ، امیدواروں کو انٹرویو کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا جبکہ عمر کی حد 22 سے 45 سال تک مقرر کی گئی ہیں۔