اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے حکومت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے بہتری آرہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 افراد عالمی وبا کا شکار ہوئے ہیں ٗ یہ نمبرز بھی تشویشناک ہیں لیکن کورونا کی تباہی کاریاں پہلے سے کم ہوتی نظر آرہیں ہیں۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ مزید 2 ہزار 455 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 ہزار 136 افراد کورونا سے صحت مند ہوئے ۔ افسوسناک طور پر کورونا پاکستان میں اب تک 20 ہزار 680 لوگوں کو لقمہ اجل بنا چکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 ہزار 442 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ٗ پاکستان بھر میں اس وقت کورونا کے ایسے مریض جن کی حالت تشویشناک ہے ان کی تعداد 4 ہزار 83 ہے ٗ پنجاب میں اس وقت کو رونا کے 3 لاکھ 38 ہزار 377 کیسز ہیں۔