مالی کی عدالت نے فوجی حکومت پر شب خون مارنے والے کرنل کو آئینی صدر بنا دیا

مالی کی عدالت نے فوجی حکومت پر شب خون مارنے والے کرنل کو آئینی صدر بنا دیا
باماکو( ویب ڈیسک ) مالی کی عدالت نے حیران کن طور پر فوجی بغاوت کی قیادت کرنے والے کرنل اسمی گیوٹا کو ملک کا نیا عبوری صدر قرار دیدیا ہے ٗ مالی کے نئے عبوری صدر کی طرف سے اس سے قبل چند دن تک مارشل لا کے صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے مستعفی ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی کی عدالت نے ایک فیصلہ جاری کیا ہے جس میں یہ قرار دیا گیا ہے کہ مالی میں مارشل لا نافذ کرنے والے اور صدر ٗ وزیر اعظم کو گرفتار کر کے ان سے استعفیٰ لینے والے کرنل اسمی گیوٹا اب ملک کے نئے عبوری صدر ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کروا کے ملک کی قیادت جمہوری ہاتھوں میں سونپیں گے۔دوسری طرف مالی کے نائب صدر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں الزام لگایا گیا کہ بدھ کی شام مارشل لا لگانے والے کرنل اسمی کی طرف سے صدر اور وزیر اعظم کو تین دن تک گرفتار رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے اور گرفتاری اس صورت میں عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ انہیں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔یاد رہے کہ مالی میں آرمی نے 18 اگست 2020 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لا نافذ کر دیا تھا ٗ اور 18 ماہ کے اندر اندر شفاف انتخابات کروا کر کے اقتدار جمہوری نمائندوں کے ہاتھوں سونپنے کا وعدہ کیا تھا ۔ کرنل(ر) باہ ندائو نے مالی کے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا جسے اب ایک اور فوجی آپریشن کے ذریعے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News