رولس رائس کی نئی کار ٗتقریبا 4 ارب روپے کی

رولس رائس کی نئی کار ٗتقریبا 4 ارب روپے کی
ویسٹ ہیمپی نیٹ(ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ کار بنانے والے کمپنی رولس رائس نے دنیا کے امیر ترین افراد کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنے امیر کسٹمرز کیلئے خصوصی ہدایات پر کار بنایا کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق رولس رائس نے برطانیہ میں ایک یونٹ کا افتتاح کیا ہے جس کا نام رولس رائس کوچ بلڈ آٹو باڈی مینو فیکچرنگ ڈیپارٹمنٹ رکھا گیا ہے ٗ اس اقدام کے بعد رولس رائس بھی بینٹلی اور پورشے سمیت ان دیگر کار کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے جہاں پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کیلئے خصوصی ہدایایت اور پسند پر کار تیار کی جاتی ہے۔ https://twitter.com/rollsroycecars/status/1398250401384779776نئے ڈیپارٹمنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی رولس رائس نے اپنی نئی لگژری کار ’’بوٹ ٹیل‘‘ کی نقاب کشائی بھی کی ہے ۔ یہ رولس رائس کی طرف سے دنیا کے امیر ترین افراد کیلئے ایک خصوصی تحفہ ہے جو صرف تین کاریں تیار کی گئی ہیں ٗ یہ تین کاریں دنیا کے تین امیر ترین افراد کیلئے بنائی گئی ہیں جن کے نام کمپنی کی طرف سے سامنے نہیں لائے گئے۔ کمپنی نے ایک نہیں بتایا کہ ان میں سے ہر کار کی کتنی قیمت ہے لیکن اندازہ ہے کہ ان میں ہر ایک گاڑی کی قیمت تقریبا 25 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں تین ارب 86 کروڑ روپے بنتی ہے۔

Watch Live Public News