لاہور ( پبلک نیوز) سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس آپریشن جاری، تین دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں پنجاب میں 46 انٹیلی جنس آپریشن کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ راجن پور سے ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق جھنگ سے دو دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت شبر رضا اور محمد قاسم کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دہشتگرد پنجاب میں دہشتگردی کا پلان بنا رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضہ سے آئی ای ڈی، 438 کلو بارودی مواد اور کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مکام پر منتقل کر دیا گیا۔