خاتون اول نے صوفی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ رسورس سینٹر کا افتتاح کر دیا

خاتون اول نے صوفی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ رسورس سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور ( پبلک نیوز) لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے صوفی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ رسورس سینٹر کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوفی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ رسورس سینٹر کا نام شیخ ابوالحسن شازلی (صوفی سکالر) کے نام پر رکھا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خصوصی طور پہ شریک ہوئیں جن کا استقبال لاہور کالج آف ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (تمغہ امتیار) نے کیا۔

اس موقع پر مفاہمتی یاداشت کے معاہدہ پر خاتون اول کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ یہ مفاہمتی یاداشت کا معاہدہ پنجاب حکومت اور ایل سی ڈبلیو یو کے سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے مابین طے پایا۔ وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کو سوینئر پیش کیا اور صوفی سکالرز کے مسلم تاریخ میں انسانیت کے لیے کردار پر اظہار خیال بھی کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔