وزیراعظم کا مانسہرہ کیلئے1ارب روپے پیکج کا اعلان

وزیراعظم کا مانسہرہ کیلئے1ارب روپے پیکج کا اعلان
مانسہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے مانسہرہ کیلئے 1ارب روپے پیکج کا اعلان کردیا۔ مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہزارہ موٹروے پر سفر کرتے وقت ہر طرف ہر پہلو پر نواز شریف کو یاد کیا،سی پیک کے تحت عظیم منصوبے نواز شریف کے دور میں بنے،آج موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کس طرح نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے محنت کی۔ وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ ہمیں مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا،پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹافراہم کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اپنے صوبے میں عوام کو سستاآٹا فراہم کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےمانسہر ہ میں میڈیکل کالج بنانے، ہزارہ کیلئے الگ ایکٹرک کمپنی کا بھی اعلان کیا،اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شیف نے مانسہرہ کیلئے1ارب روپے پیکج کا بھی اعلان کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔