ڈپٹی اٹارنی جزل سید محمد طیب شاہ نے استعفی دے دیا

ڈپٹی اٹارنی جزل سید محمد طیب شاہ نے استعفی دے دیا
اسلام آباد: ڈپٹی اٹارنی جزل سید محمد طیب شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اپنا استعفی صدر مملکت کو ارسال کردیا ہے۔ صدر پاکستان عارف علوی کے نام لکھے خط میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی او آئین کی بالادستی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں انجام دیئے ہیں اپنے دور میں خوش اسلوبی سے خدمات سر انجام دی ہیں۔ خیال رہے کہ سید محمد طیب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں اسپیشل پراسیکوٹر رہ چکے ہیں۔۔اس کے علاوہ سید طیب شاہ فوجداری وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔